افغان امن کونسل کا قطرمیں طالبان‘ امریکہ مذاکرات پر گہرے تحفظات کا اظہار
دوحہ(این این آئی) افغان اعلیٰ امن کونسل نے قطر میں طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پرگہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان حکومتی نمائندوں کے بغیر ہونے والے مذاکرات افغانستان کے امن و استحکام کے لیے معاون نہیں ہو سکتے۔ ادھر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع طالبان کے دفترمیں تیسرے روز بھی طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ دوحہ میں واقع طالبان کے دفترمیں تیسرے روز بھی طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ مذاکرات میں افغان اعلیٰ امن کونسل نے افغان حکومت کے بغیر بات چیت پر گہرے تحفظات کا اظہار کردیا۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امریکی نمائندوں سے مذاکرات ا تیسرے روز بھی جاری رہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا اور افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہ بننے کی یقین دہانی بات چیت کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔دوسری جانب افغان امن کونسل کے ترجمان کا کہنا تھاکہ افغان حکومتی نمائندوں کے بغیر ہونے والے مذاکرات افغانستان کے امن و استحکام کے لیے معاون نہیں ہوسکتے۔