• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب کا اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی40000کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں28ارب 59 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ، کا روباری حجم گذشتہ روز کی نسبت30.83فیصدزائدجبکہ 57.53فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40198پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباﺅ ا ور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس155.64پوائنٹس اضافے سے40057.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے210کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،127کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں28ار ب 59کروڑ26 لاکھ 40ہزار 138روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب43ارب62 کروڑ68لاکھ60ہزار601روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر17کروڑ89لاکھ89ہزار 699شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت 4کروڑ21لاکھ87ہزار249 شیئرززائدہیں۔

ای پیپر-دی نیشن