حکومت کارپٹ انڈسٹری کی سرپرستی کر کے دیہات میں روزگا ر فراہم کر سکتی ہے:سعید خان
لاہور(کامرس رپورٹر )کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن سعید خان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کےلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہنر سیکھنے والے افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے آسان اقساط پر بلا سود قرضوں کا اجراءکر ے ، حکومت کارپٹ انڈسٹری کی سرپرستی کر کے دیہاتوں میں گھرکی دہلیز پر روزگا ر فراہم کر سکتی ہے جس سے شہروں کی جانب نقل مکانی کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔