• news

لاہور قلندر زکے رانا عاطف کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب نے پاکستان کرکٹ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد دینے پر لاہور قلندر کی کوششوں کو سراہا۔ گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور قلندر پاکستان کرکٹ کو مستقبل میں کئی نامور سٹار کھلاڑی فراہم کرے گی۔ گورنر پنجاب نے شہروں میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے لاہور قلندر کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ لاہور قلند کے سی ای اورانا عاطف نے گورنر پنجاب کی جانب سے لاہور قلندر کے بارے میں نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن