کیس میں مجرمانہ غفلت پر جنوبی کوریا کے سابق چیف جسٹس گرفتار
سیول (صباح نیوز) جنوبی کوریا نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو سابق صدر کے ساتھ مل کر جاپان سے متعلق کیس کے فیصلے کو بگاڑنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 71 سالہ سابق چیف جسٹس یانگ سونگ ٹائی جنوبی کوریا کے پہلے جج ہیں جنہیں کرمنل چارجز میں گرفتار کیا گیا۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کی عدالت کی جانب سے ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے فوری بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب سابق چیف جسٹس یانگ سونگ ٹائی نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 2011 سے 2017 سے تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہنے والے یانگ سونگ ٹائی پر ججز کے خلاف امتیازی سلوک کے بھی الزامات عائد ہیں۔ ان کے کیس میں بین الاقوامی اثرات بھی شامل ہیں کیونکہ ان کے فیصلے سے جنوبی کوریا اور جاپان میں سفارتی اختلافات سامنے آئے تھے۔
گرفتار