• news

وینزویلا : ٹرمپ کی مداخلت اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیدیا

کراکس (نیٹ نیوز) ٹرمپ کی مداخلت سے وینزویلا میں سوشلسٹ حکومت لڑکھڑانے لگی، اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو صدر قرار دیدیا۔ امریکہ اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے حزب اختلاف کے رہنما کو صدر تسلیم کر لیا۔ ملک میں اپوزیشن کے مظاہروں کے دوران ہلاک افراد کی تعداد تیرہ ہوگئی۔ وینزویلا میں رواں ماہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولس ماڈورو کے خلاف احتجاج کے بعد 35 سالہ اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو صدر قرار دے دیا۔ ٹرمپ، برازیل، کولمبیا اور پیرو سمیت جنوبی امریکی ممالک نے بھی گوائڈو کو صدر تسلیم کر لیا۔ جس کے بعد نکولس ماڈورو نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں وینزویلا سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ روس، چین، ترکی، شام، کیوبا، ایران نے صدر ماڈورو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے وینزویلا سے سفارتی عملہ نکالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ماڈورو کے پاس عملہ نکالنے کا اختیار نہیں۔ ادھر اپوزیشن لیڈر نے ملک میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے فورسز کو بھی حکومت کے خلاف جانے کے لیے کہا۔ صدر ماڈورو کے خلاف دو روز کے مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماڈورو واشنگٹن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتے۔ روسی صدر پیوٹن نے وینزویلا کے صدر ماڈورو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ کریملن کے مطابق وینزویلا میں سیاسی بحران پر صدر ماڈورو کو روس کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
وینزویلا

ای پیپر-دی نیشن