• news

ساہیوال: دہشتگردی کیلئے دھماکہ خیز مواد لانے پر داعش عہدیدار وقاص کو 33 برس قید

ساہےوال (نمائندہ نوائے وقت) سپےشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہےوال ملک شبےر حسےن اعوان نے کالعدم تنظےم داعش کے عہدےدار مولوی وقاص طلحہ دہشت گرد کو 33سال قےد سخت اور اےک لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائےگی جر مانہ مجرم کو مزےد 6ماہ کی قےد بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 5 اکتوبر 2018کو سی ٹی ڈی نے رےنالہ خورد روڈ پر مولوی وقاص طلحہ کو اےک دہشت گردی کی کارروائی سے قبل دھماکہ خےز مواد سمےت گرفتار کر لےا تھا۔ دہشت گرد کے قبضہ سے 365گرم دھماکہ خےز مواد، 5 ڈےنٹو نےٹر، 7فٹ لمبی مےٹرےل وائر اور 45ہزار230 روپے کی نقدی برآمد کر لی تھی اور دہشت گرد کے خلاف مقدمہ 5-4اےکسپلوزو اےکٹ11(اےن) اور7انسداد دہشت گردی اےکٹ مقدمہ درج کر لےا تھا۔
قید

ای پیپر-دی نیشن