وزیر اعظم کا حکم ہوگا تو ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بھی بن جائےگا: راجہ بشارت
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم کا حکم ہوگا تو ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بھی بن جائے گا ،اتفاق سے چیئر کی رولنگ سے پہلے میڈیا کو بریفنگ شروع ہو چکی تھی اور سپیکر کو اس سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کر رہی ہے اور اگر وزیر اعظم کا حکم ہوگا تو جوڈیشل کمیشن بھی بن جائے گا ۔ انہوں نے اس سوال کہ سپیکر کی رولنگ تھی کہ پہلے ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی پھر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اتفاق سے رولنگ سے پہلے شیڈول کے مطابق میڈیا کو بریفنگ شروع ہو چکی تھی اور اس حوالے سے سپیکر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایوان میں کم حاضری کے حوالے سے اگر آپ سابقہ وزراءکی حاضری کا تقابلی جائزہ لیں تو عثمان بزدار کی حاضری زیادہ ہے۔
راجہ بشارت