پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی لیاری میں فائرنگ سے زخمی ہو گئے، خرم شیر زمان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے لیاری میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے بتایا کہ رمضان گھانچی نے بتایا انہیں گولیاں ماری گئیں ہیں۔ رمضان گھانچی کو زخمی حالت میں سول ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
فائرنگ