فوجی عدالتیں : پرویز خٹک کا ایاز صادق سے رابطہ وزیراعظم سے ہی بات ہو گی : اپوزیشن
اسلام آباد (این این آئی) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سپیکر سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا۔ ذرائع نے بتایا رابطے میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کا وقت مانگا گیا۔ ذرائع نے بتایا قائد حزب اختلاف فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملہ پر حکومتی کمیٹی سے ملاقات کےلئےتیار نہیں۔ اپوزیشن نے موقف اختیار کیا وزیراعظم سے کم کسی حکومتی عہدیدار سے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر بات نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملہ پر صرف قیادت کے مابین مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔
اپوزیشن رابطہ