متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو مل گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو مل گئی۔ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر سٹیٹ بنک کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہو گئے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 26 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 62 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
ایک ارب ڈالر