• news

کراچی : سٹی کونسل کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، لاتوں، گھونسوں کا استعمال

کراچی(خبر نگار)سٹی کونسل کراچی کا اجلاس دنگل میں تبدیل ہوگیا ایم کیو ایم اور اپوزیشن اراکین آپس میں گتھم گتھا. لاتوں گھونسوں کا آزادنہ استعمال، ہنگامہ آرائی کے دوران ڈیسک کو توڑدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کونسل کراچی کا اجلاس ہنگامی آرائی کی نظر ہوگیا میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایک قرارداد پر کاروائی جاری تھی جبکہ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی کی جانب سے ہل پارک میں مسجد مسمار کرنے پر زمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔تاہم میئر کراچی کی جانب سے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کردی۔اسی دوران اپوزیشن اور ایم کیو ایم اراکین میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے باہمی جھگڑے میں لاتوں گھونسوں کا آزادنہ استعمال ہوا جبکہ اس دوران ایوان میں موجود ڈیسک بھی توڑ دی گئی ایم کیو ایم ارکان اور اپوزیشن کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جاتی رہی۔ اپوزیشن کا موقف تھا کہ میئر کراچی انہیں بولنے کا موقع نہیں دے رہے ہیں۔اس سارے معاملے کے دوران میئر کراچی وسیم اختر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔
ہنگامہ آرائی

ای پیپر-دی نیشن