علیمہ کی دبئی فلیٹس کا جرمانہ قسطوں میں ادائیگی کیلئے ایف بی آر کو درخواست
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 2کروڑ21لاکھ روپے کی قسطوں میں ادائیگی کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو درخواست دے دی۔ علیمہ خان کے دبئی فلیٹس پر ٹیکس ادائیگی کا معاملہ تاحال التوا کا شکار ہے اور علیمہ خان نے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود تاحال ایف بی آر کو ٹیکس ادائیگی نہ کی۔ علیمہ خان نے دبئی میں 28لاکھ 78ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا۔ ایف بی آر نے دبئی فلیٹ چھپانے اور کرائے کی آمدن ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2کروڑ 94لاکھ روپے عائد کئے تھے۔ علیمہ خان نے جرمانہ اور ٹیکس کی کل رقم کا 25فیصد ادائیگی کردی تھی مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بقیہ رقم تاحال ادا نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے 2کروڑ 21لاکھ روپے کی قسطوں میں ادائیگی کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو درخواست دے دی۔ تاہم ایف بی آر تاحال ٹیکس بقایہ جات کی قسطوں میں ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں کرسکا۔ علیمہ خان نے ایف بی آر سے 2کروڑ 21لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے 21جنوری تک مہلت مانگی تھی اور 13جنوری کو 73لاکھ روپے کی ادائیگی کردی تھی۔
علیمہ خان