اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا، 16 سالہ لڑکے کو سزا
نابلس (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 16 سالہ فلسطینی لڑکے سلمان ابو غوش کوعدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے چار ماہ انتظامی قید میں سزا دلوائی ہے۔