بھارتی یوگا گرو رام دیو نے آبادی میں اضافے کے مسئلہ کا انوکھا حل ڈھونڈ لیا
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے معروف یوگا گرو رام دیو نے ملکی آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسئلہ کا انوکھا حل تجویز کیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گرو رام دیو نے کہا ہے کہ جن جوڑوں کے دو سے زیادہ بچے ہیں ان کو ووٹ، ملازمت اور علاج معالجے کے حقوق سے محروم کر دیا جائے۔دو سے زیادہ بچوں والے خاندانوںکے افراد پر الیکشن لڑنے، سرکاری سکولوں میں داخلے اور سرکاری ملازمتوں کے حصول پر پابندی عائد کر دی جائے ۔