برسبین ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 144 رنز پرپویلین لوٹ گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، ڈکویلا نے 64 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 72 رنز بنالئے‘ سری لنکن اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 72 رنز کی ضرورت ہے۔ رچرڈ سن نے تین، مچل سٹارک نے دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کے مارکوس ہیرس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ سری لنکا کی طرف سے سرنگا لکمل اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔