• news

سرفراز احمد پر ممکنہ پابندی ‘شعیب ملک محمد حفیظ کو کپتانی ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سرفراز احمد پر ممکنہ پابندی کے باعث قومی ٹیم کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا۔ دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی آل رانڈر آندرے فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر پابندی لگ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے باعث شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ آئی سی سی کے ایکشن کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن