• news

آسٹریلین اوپن :نائومی اوساکا‘ر پیٹرا کویٹووا‘رافیل نڈال فائنل میں داخل

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جاپان کی ٹینس سٹار نائومی اوساکا اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا سیمی فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ویمنز سنگز سیمی فائنلز میں جاپان کی نائومی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالسکووا کو 6-2، 4-6 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے امریکہ کی ڈانیلی کولنز کو 7-6(7-2) اور 6-0 سے زیر کر کے آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پیری ہیوز ہربرٹ اور نکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں امریکہ کے ریان ہیرس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ثام قیوری کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔فاتح جوڑی نے 6-4 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر اور انکے پرتگالین جوڑی دار جائو سائوسا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پیری ہیوز ہربرٹ اور نکولس مہوٹ اور ہنری کونٹینن اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جان پیرز کے درمیان میگا ایونٹ مینز ڈبلز کا فائنل میچ 27 جنوری کھیلا جائیگا۔ ہنگری کی تیمیا بابوس اور انکی فرنچ جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوویک ویمنز ڈبلز فائنل میں آج ایکشن میں نظر آئیں گی۔ امریکہ کے راجیو رام اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجیکووا مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں سپین کی ماریا جوز مارٹینز سانچز اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار نیل سکوپسکی کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مینز سنگلز میں سپین کے رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی کوچھ دو ‘چھ چار اور چھ صفر سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

ای پیپر-دی نیشن