پہلا ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز 284 پر آئوٹ‘انگلینڈ77رنز پر ڈھیر
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ہوپ، چیز اور ہیٹ مائر کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنالئے۔ شائی ہوپ 57، چیسی 54، کیمپ بیل 44 اور براتھ ویٹ 40 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف جیمز اینڈرسن نے 4 اور بین سٹوکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انگلینڈ کی ٹیم جواب میں 77رنز پر ڈھیر ہو گئی تاہم کالی آندھی کپتان جیسن ہولڈر نے فالوآن کی بجائے دوسری اننگز میں خود بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے‘تین کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔جیننگز سترہ ‘بیئر سٹو بارہ ‘ثام کیوران چودہ اور عادل رشید بارہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کیما روئچ نے پانچ ‘جیسن ہولڈر اور جوزف نے دو دو جبکہ گیبریئیل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 212رنز درکار جبکہ تمام وکٹیں باقی ہیں۔ برج ٹائون میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔