سندھ اسمبلی میں بختاور بھٹو کی 28ویں سالگرہ تقریب، کیک ایم پی ایز لابی میں کاٹا گیا، اہم رہنماﺅں کی شرکت
کراچی(صباح نیوز) سندھ اسمبلی میں بختاور بھٹو زرداری کی 28ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی نے بختاور بھٹو زرداری کی 28 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی سپیکر ریحانہ لغاری، سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، مکیش کمار چاولہ، امتیاز شیخ، اسماعیل راھو، لال چند اکرانی، تیمور تالپور، ندا کھوڑو، سعدیہ جاوید، امدا پتافی و دیگر نے شرکت کی۔ سالگرہ کا کیک سندھ اسمبلی کی ایم پی ایز لابی میں کاٹا گیا۔
بختاور/سالگرہ