• news

پاکستان ایشیا پیسیفک وزارتی فورم کا وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سنگاپور میں ایشیا پیسیفک وزارتی فورم کے وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سنگاپور میں اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک کے ماحولیاتی وزرا اور حکام کی فورم میں پاکستان کو بے لوث اور سنجیدہ موسمیاتی تحفظی اقدامات اٹھانے پر پاکستان کو وائس چیئرمین کے عہدے سے نوازا گیا۔ ملک امین اسلم نے فورم سے خطاب میں کہا پاکستان اپنے محدود وسائل سے ماحولیاتی تحفظ پروگرام میں اپنے قومی فریضہ سے زیادہ کردار سرانجام دے رہا ہے اور مستقبل میں دس ملین ٹری سونامی پراجکیٹ میں پورے پاکستان میں شجرکاری کے اہداف طے ہو گئے ہیں جس کا بہت جلد موسم بہار میں وزیراعظم خود افتتاح کرینگے۔
وائس چیئرمین

ای پیپر-دی نیشن