• news

سانحہ ساہیوال پر تحریک استحقاق، اتوار بازاروں میں چائلڈ لیبر کیخلاف‘ منی بجٹ پر حکومت کو مبارکباد کی قرار دادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(صباح نیوز+ آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے بہترین منی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ۔یہ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی۔متن میں کہا گیا کہ شادی ہالوں پر ٹیکس 15ہزار کم کرنے، گھر کیلئے لئے گئے قرض پر ٹیکس 19فیصد کم کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔ اتوار بازاروں میں چائلڈ لیبر کیخلاف بھی پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی یہ مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی اتوار بازاروں میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی ہو رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں بچے اتوار بازاروں میں کام کر رہے ہیں اتوار بازاروں میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ سانحہ ساہیوال پر تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حسن مرتضیٰ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے معزز ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کی رولنگ دی تھی رولنگ میں کہا گیا تھا کہ معزز ایوان سے پہلے کہیں بھی کسی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے معزز ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کی رولنگ دی تھی رولنگ میں کہا گیا تھا کہ معزز ایوان سے پہلے کہیں بھی بھی کسی کو بریفنگ نہیں دی جائے گی حکومت نے سپیکر رولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے معزز ایوان سے پہلے میڈیا کو بریفنگ دی۔
قرار داد

ای پیپر-دی نیشن