• news

عارف علوی چیئرمین سینٹ بلا کر بھول گئے،بھائی خلیل: کوئی ملاقات طے نہیں تھی: ترجمان ایوان صدر

لاہور، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ خصوصی) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں مقتول خلیل کے خاندان نے تحقیقات میں پیش رفت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ قاتل اہلکاروں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے۔ جبکہ ہم سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں ۔مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ صدرِ مملکت عارف علوی اور چئیرمین سینٹ نے ان کے خاندان سے خصوصی ملاقات کے لئے اسلام آباد بلوایاوہاں پہنچ کر علم ہوا کہ صدرِ مملکت کراچی کے دورے پر ہیںجلیل کاکہنا تھاکہ ان کا خاندان اسلام آباد کی سڑکوں پر خوار ہو تا رہا حکومت واقعہ میں سنجیدگی دکھانے کے بجائے ہمارے خاندان کا تماشا بنا رہی ہے جلیل کے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ اگر حکومت اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے دو روز میں اہم پیش رفت نہ کی گئی۔ تو پیر کے روز وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ صدر اور چیئرمین سینٹ اسلام بلا کر بھول گئے۔ خلیل کے بھائی نے کہا ہے کہ صدر اور چیئرمین سینٹ نے ملاقات کیلئے اسلام آباد بلایا تھا میرے اہلخانہ سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، ملاقات نہ ہو سکی صدر مملکت کراچی میں ہیں ملزموں کو سکیورٹی متاثرہ خاندانوں کو نہیں دی گئی سمجھ میں نہیں آ رہا ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے ترجمان ایوان صدر کا موقف ہے ملاقات طے نہیں ہوئی تھیں۔
جلیل

ای پیپر-دی نیشن