• news

حکومت جاتی ہے تو جائے اصولوں پر سودے بازی نہیں کرین گے : شاہ محمود

عمرکوٹ، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں حکومت سے نہیں پاکستان کے مستقبل سے غرض ہے، حکومت جاتی ہے تو چلی جائے اپنے اصول کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتی، عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے یہ سب اکٹھے ہورہے ہیں، ہمیں کہا جاتا ہے ان کا اکٹھا ہونا بڑے خطرے کی بات ہے، یہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگ کہتے ہیں جھک جا¶، مل جا¶، کوئی راستہ نکالو، یہ اکثریت توڑ دیں گے، یہ حلیفوں کو ملا لیں لیکن میں عمران خان کا پیغام دے دوں کہ یہ اگرسارے بھی مل جائیں تو عمران خان کی قیادت میں اکیلے مقابلہ کریں گے۔ شاہ محمود نے کہا کہ جو لوگ ایک دوسرے کے خلاف درست و گریبان تھے آج اکٹھے ہو کر کہتے ہیں حکومت کو نہیں چلنے دیں گے ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے راتوں رات بھائی بھائی بن گئے لیکن وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتی، تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ 18 ویں ترمیم پر نظرثانی کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، گلگت و کشمیر کے انتخابات میں میری نگاہ تبدیلی دیکھ رہی ہے آج کہہ رہا ہوں عنقریب بہت کچھ ہونے والا ہے۔ سندھ کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں کسی کے تصور میں نہیں تھا کہ پنجاب میں تبدیلی آئے گی وزیراعظم کو نہیں بولنے دیا گیا اب کوئی بھی نہیں بولے گا ہم کے کرتار پور بارڈر کھولا اب اس پر کام بھی ہو رہا ہے بھارت سے بہت زیادہ تعداد سکھوں کی پاکستان آئے گی سرحد کے اس پار پاکستان سے محبت کرنے والے لاکھوں لوگ ہیں دو ایٹمی قوتیں جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتیں یہ خود کشی ہو گی بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کن کن صلاحیتوں کا مالک ہے جنگ نہیں خطے میں خوشحالی سرمایہ کاری اور امن چاہتے ہیں روس اور ایران کے ساتھ ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے امریکہ پاکستان کی خدمات کا آج اعتراف کر رہا ہے۔ یورپی یونین پاکستان کا احترام کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ہم نے دوست ممالک سے مدد لی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے کرتار پور راہ داری کھول کر پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا 50 سے زائد ممالک ایسے ہیں جن کو پاکستان آمد پر ویزا مل جائیگا جس سے سرمایہ کاری کو فائدہ ہوگا پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کا دیا پیپلز پارٹی نے سندھ میں ظلم کی انتہا کر دی ہے پاکستان پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امید ہے عمر کوٹ سے کھوکھرا پار کا راستہ بھی کھلے گا۔
شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن