• news

سکھر: باپ بیٹی کے قتل کا معمہ حل قاتل پولیس اہلکار نکلا مقتولہ آسیہ کے شادی سے انکار پر فائرنگ کرکے مارا

سکھر (نیٹ نیوز) باپ بیٹی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، قاتل پولیس اہلکار نکلا جو مقتولہ آسیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور انکار پر انتہائی قدم اٹھایا۔ بند روڈ میں فلیٹ سے 80 سالہ قربان بلوچ نامی شخص اور اس کی 40 سالہ بیٹی آسیہ کی نعشیں ملی تھیں۔ دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول قربان سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کا ریٹائرڈ ملازم تھا جبکہ مقتولہ آسیہ گوپانگ طلاق یافتہ اور والد کے ساتھ 9 سال سے رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور گولیوں کے خول کا فرانزک تجزیہ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ قتل میں ایک پولیس اہلکار ملوث ہے جسے گرفتار کر لیا گیا۔ قتل کے الزام میں رحمت گوپانگ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جو پولیس اہلکار ہے اور آسیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
قتل / معمہ حل

ای پیپر-دی نیشن