دفتری مصروفیات، وزیر اعظم کا دورہ سندھ ملتوی ‘ اگلے ماہ جائیں گے
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے دفتری مصروفیات کے باعث دورہ سندھ ملتوی کر دیا۔ جس کے بعد اب وزیر اعظم کا دورے کا شیڈول کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان گھوٹکی، بدین اور عمر کوٹ کا دورہ کرنا تھا لیکن دفتری مصروفیات کے باعث عمران خان نے اپنا دورہ سندھ اگلے ماہ تک ملتوی کر دیا ہے جس کی تاریخوں کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
دورہ سندھ ملتوی