• news

انصاف کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا‘ سی پیک سے تقدیر بدل جائیگی : عمران خان

اسلام آباد + کوئٹہ (نمائندہ خصوصی + آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں سی پیک سے بلوچستان سمیت پاکستان کی تقدیر بد ل جائے گی جہاں انصاف نہیں ہوگا وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رندکی بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پرکچی کینال سمیت بلوچستان کے میگا پروجیکٹس بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی ملاقات کی وزیر اعظم عمران نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ظلم وزیادتیوں ونا انصافیوں کا ازالہ کرینگے۔ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اس موقع پر تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کینسر ہسپتال کی اشد ضرورت ہے۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کے ثقافتی ورثے اور سیاحتی پوٹینشل کو اجاگر کرنے اور اس سلسلے میں آئندہ ایک سال میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، درےں اثنا اےک اور اجلاس مےں صوبوں کے درمیان نیٹ ہائیڈل پرافٹس اور اے جی این قاضی فارمولے سے معاملات کے حل کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کےا گےا،ملک کے طول و ارض میں موجود کثیر جہتی ثقافتی، مذہبی و تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے آئندہ ایک سال کے عرصے میں مختلف ایونٹس، تقریبات، میلوں اور ادبی محفلوں پر مشتمل پروگرام کی منظوری دی گئی ان تقریبات کے انعقاد کا مقصدارضِ پاکستان کے ثقافتی اور تاریخی ورثے اور ملک کے تنوع اور ثقافتی جامعیت کو اجاگر کرنا اورایک عرصے سے مشکلات سے دوچار پاکستانی عوام کو معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریبات کا اہم مقصد نوجوان نسل کو قومی ورثے سے متعارف کراتے ہوئے پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے۔ وزیراعظم نے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،درےں اثنا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا سے متعلقہ توانائی سے متعلق مختلف ایشوز کے حوالے سے اہم اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں تیل اور گیس کی پیداوار، بجلی بنانے کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور انرجی سے متعلقہ مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی، این ٹی ڈی سی، سی پی پی اے اور انرجی سے متعلقہ تمام وفاقی اداروں میں صوبائی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ، متعلقہ کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں پیسکو کے بورڈ کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کےا گےا۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن