کشمیر ڈے پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، پنجاب حکومت نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے 5 فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت پانچ فروری بروز منگل یوم کشمیر کے موقع پر پنجاب میں عام تعطیل ہو گی۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔
یوم کشمیر تعطیل