• news

قومی سنوکر چیمپئن شپ ‘مزید 12میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری جوبلی انشورنس تیسری ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں بارہ میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ شاہ خان نے نسیم پراچہ کو 3-2 سے، عمران شہزاد نے عبدالرحمن کو 3-0 سے،اظہر خان نے محمود خان کو 3-0 سے، محمد شفیع نے مسعود احمد کو 3-1 سے،ابو صیام نے سعید الرحمن نے 3-1 سے، فرخ عثمان نے سعید احمد کو 3-2 سے، دانش ہارون نے خالد اعوان کو 3-0 سے،مجتبیٰ علی شاہ نے شہزاد بٹ کو 3-2 سے، عبدالرحمان نے شاہ خان کو 3-0 سے،ارشد علی قریشی نے نسیم پراچہ کو 3-0 سے، محمد شفیع نے محمود خان کو 3-1 سے اور ناوین پروانی نے اظہر خان کو 3-0 سے شکست دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن