• news

جاپانی کمپنی کی کارٹون میں رنگ گورا کرنے پر نائومی اوساکا سے معذرت

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جاپان کی نوڈل بنانے والی کمپنی نے متنازع کارٹون پر ٹینس پلیئر نائومی اوساکا سے معافی مانگ لی۔اوساکا کی والدہ جاپان جبکہ والد ہیٹی کے ہیں، اس لیے ان کی رنگت تھوڑی سانولی ہے مگر اس کارٹون میں چہرے کو گورا دکھایا گیا جس پر کافی اعتراض بھی ہوا۔ یہ کمپنی نائومی کی سپانسر بھی ہے.ٹینس پلیئر کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مجھ سے رابطہ کرکے معافی مانگی گئی اور آئندہ ایسی باتوں کا خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن