• news

اسلامی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو تین برسوں میں 4.5 ارب ڈالر کا تیل ادھار دیگا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آن لائن) پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ جس کے تحت اسلامی ترقیاتی بنک پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بنک سے قرض پر 4.5 ارب ڈالر کا تیل ملے گا اور یہ سہولت 3 سال کے لئے ہو گی جبکہ آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈ الر کا تیل فراہم کرے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ا دھار تیل ملے گا۔ ترجمان کے مطابق اسلامی ترقیاتی بنک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا۔ متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اسلامی ترقیاتی بنک

ای پیپر-دی نیشن