سانحہ ساہیوال، اہلکاروں نے اریبہ کو دوبارہ گاڑی میں بٹھا کر گولیاں ماریں: بھائی عمیر
لاہور (نمائندہ خصوصی) سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے عمیر نے سی ٹی ڈی کی سفاکیت کی المناک داستان بیان کردی۔ ننھے عمیر کے مطابق اسکی بہن اریبہ اور ان چاروں بہن بھائیوں کو پہلے گاڑی میں سے نکالا اور پولیس وین میں بٹھایا لیکن اسکی بہن اریبہ کو دوبارہ گاڑی میں بٹھا کر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ ننھے عمیر کے مطابق پہلے اسکے والد خلیل، اسکی ماں اور ذیشان پر گولیاں چلائی۔ چاروں بچ جانے والے بچوں کو گاڑی میں سے نکال کر پولیس کی گاڑی میں بٹھایا اور بعد میں اریبہ کو واپس گاڑی میں بٹھا کر قتل کر دیا۔
عمیر/ داستان