• news

پاکستان اور بھارت میں آپریشنل رابطے جاری ہیں: اجے بساریہ

اسلام آباد(آئی این پی) بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آپریشنل رابطے جاری ہیں۔بھارت میں انتخابات کے باعث سیاسی روابط مشکل ہیں۔ کرتار پور راہداری کے لیے بھارتی جوائنٹ سیکرٹری کو فوکل پرسن بنا دیا گیا ہے، راہداری نے رواں سال نومبر میں آپریشنل ہونا ہے۔ کرتار پور کے لیے زیروپوائنٹ پر اتفاق رائے ہونا ہے ،سیاسی مذاکرات سے قبل اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے، واٹر کمیشن کا پاکستانی وفدآج اتوار کو بھارت کا دورہ کرے گا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہے جو بہت مثبت رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات میں انہوں نے کہاکہ کرتارپور کے حوالے سے کئی ملاقاتیں ہونی ہیں۔ راہداری کے بنیادی نکات پر اتفاق موجود ہے۔ ملاقات کی تاریخ چھوٹا معاملہ ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔
اجے بساریہ

پاکستانی وفد آج واہگہ سے بھارت پہنچے گا
3 روز تک دریائے چناب پر معائنہ کریگا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی انڈس واٹر کمشن وفد آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچے گا۔ ایک روزقبل ہی پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے دورہ بھارت پر بھارتی کمشنرنے پاکستانی ہم منصب کو خط لکھ کر سفر کی تفصیلات شیئر کردیں تھیں۔ خط کے مطابق پاکستانی وفد اٹاری سے امرتسر ائرپورٹ بذریعہ روڈ جبکہ امرتسر سے دہلی بذریعہ ہوائی جہاز لایا جائےگا۔ خط کے مطابق دہلی ائرپورٹ پہنچنے پر بھارتی انڈس واٹر کمیشن پاکستانی وفد کا استقبال کریں گے۔ بھارتی خط کے مطابق پاکستانی وفد کو 28 جنوری کو معائنہ کےلئے لے جایا جائےگا۔ خط کے مطابق وفد 3 روز تک دریائے چناب پر معائنہ کریگا۔ پاکستانی وفد کو 31 جنوری کی شام کو دہلی واپس لایا جائےگا۔ خط میں کہاگیا کہ پاکستانی وفد پہلی کو تجویز دی جاتی ہے کہ اپنی واپسی کے انتظامات پہلی فروری کےلئے کرلیں۔
پاکستانی وفد/ بھارت

ای پیپر-دی نیشن