• news

صدر کی اہلیہ نے بیت المال کا دورہ کیا سویٹ ہوم میں بچوں کے ساتھ کھانا کھایا

کراچی (صباح نیوز) خاتون اوّل بیگم ثمینہ علوی نے پاکستان بیت المال کا دورہ کیا اور وہاں سیمینار میں شرکت کی پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے بیت المال اور معذور افراد کو درپیش مشکلات کے بارے میں ان کو آگاہ کیا محترمہ ثمینہ علوی صاحبہ نے تقریب کے شرکاءسے خطاب بھی کیا انہوں نے کہا کہ ادارہ کا انتظام انتہائی خوش اسلوبی سے چلایا جا رہا ہے مجھے افسوس ہے کہ پاکستان میں معذور افراد کیلئے سہولیات کی کمی ہے اگر ہم بیرون ملک کا دورہ کریں تو وہاں معزز افراد کو مہیا کی گئی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوتی ہے بیرون ممالک میں معزز افراد کو فوقیت دی جاتی ہے۔ خاتون اول سویٹ ہوم میں بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانابھی کھایا۔
ثمینہ علوی

ای پیپر-دی نیشن