بزدار قبیلے کے کسی شخص کا جرم وزیراعلیٰ سے منسلک کرنا افسوسناک ہے: ترجمان
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تونسہ میں بداخلاقی کے ملزم کے وزیراعلیٰ کے ساتھ تعلق کی کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں وزیراعلیٰ ہر ہفتے سینکڑوں لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور عوام کی خواہش پر ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں لہذا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نام کو کسی مجرم کے ساتھ جوڑنا افسوسناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ میڈیا پر مذکورہ کیس تقریباً 2 سال پرانا ہے چند روز قبل کسی ذریعہ سے یہ معاملہ آر پی او ڈیرہ غازی خان تک پہنچایا گیا جس پر پولیس حکام نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے عملی اقدامات کے 3،4 مدعی پارٹی میں سے صرف ایک بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے کا مبینہ ملزم عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا چکا ہے ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت ختم ہوتے ہی پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرے گی ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ بزدار قبیلہ پنجاب کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں بھی موجود ہے اور یہ قبیلہ تقریباً 2 لاکھ افراد پر مشتمل ہے بزدار قبیلے کے کسی بھی شخص کے جرم کو وزیراعلیٰ سے منسلک یا منسوب کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ