15 فروری کے بعد غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دیئے جائیں گے : وزیر مملکت برائے ریوینو
اسلام آباد، لاہور (ایجنسیاں+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات پیکیج پیش کرنے کا واحد مقصد چھوٹے کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایکی حکومت اگلے ہفتے میں درمیانی مدت کے اقتصادی فریم ورک کا اعلان کرےگی جس میں برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، حکومت بتدریج بالواسطہ ٹیکسوں کو ختم کریگی اور براہ راست ٹیکیشن کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ وہ اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیرِ اہتمام ” اقتصادی اصلاحات کے راستے “ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار کے دوران کر رہے تھے ۔ حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہماری کمزور مالیاتی اور فسکل پالیسیاں ترقی اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے معیشت کی استحکام کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاشی اصلاحاتی پیکیج میں کوئی ٹیکس نہیں لگائے گئے بلکہ چھوٹ دی گئی ہے ۔اس اصلاحاتی پیکیج کے زریعے معیشت ایکسپوٹرز اور سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں مہیا کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور میں واہگہ بارڈر پر ورلڈ کسٹمز ڈے کی مناسبت سے تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ 15 فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دئیے جائیں گے۔ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے جلد نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک کو سمگلنگ فری ملک بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں، منی بجٹ اصلاحات کیلئے لایا گیا۔ بجٹ اصلاحات سے لوگوں کو ریلیف ملے گا، اس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، اس سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔
حماد اظہر