یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے لٹر کمی کا امکان
اسلام آباد (صباح نیوز) یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے 30 جنوری کو رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پاکستان بھر میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 50 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
پٹرول/ قیمت