جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو جہازوں کی پاکستان آمد
کراچی (اے پی پی) پاک بحریہ فروری میںچھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن2019 کا انعقاد کر رہی ہے، اس تناظر میں جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو P3C جہازوں نے تیاری اور مشترکہ مشقوں کے لئے پی این ایس مہران کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں جہازوں اور ان کے عملے نے پاک بحریہ کے فضائی شعبے کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو اور کائونٹر پائریسی کے علاوہ مختلف مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔جاپانی دستے نے پاکستان میری ٹائم میوزیم اور پی اے ایف میوزیم کا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی تاریخی فتوحات اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمانڈر نیول ایوی ایشن کی جانب سے جاپانی P3C جہازوں کے عملے کے اعزاز میں ایک الوادعی عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جاپان کے سینئیر افسران اور معززین نے شرکت کی۔جاپانی P3C جہازوں کا دورہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور باہمی تعاون کے فروغ کی خواہش کا آئینہ دار ہے۔