• news

ملک کی باگ ڈورسنبھالناتحریک انصاف کے بس کی بات نہیں:امیر مقام

پشاور(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کاکام دوسروں پرانگلی اٹھانا اور الزام تراشی کرناہے،ملک کی باگ ڈورسنبھالناتحریک انصاف کے بس کی بات نہیںہے۔مردان کا ایک روزہ دورہ کرنے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نااہل حکومت نے صرف 6ماہ کی مدت میںملک کو2400ارب روپے کامقروض بنادیاہے۔،عمران خان خیرات کیلئے کچکول لیکرگھومتے ہیں،مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کاجینامشکل کردیاہے رہی سہی کسرسوئی گیس اوربجلی کے بلوںنے پوری کردی۔انہوںنے کہاکہ جولیڈریوٹرن یعنی وعدہ خلافی پرفخرکرتاہو وہ کیاقوم وملک کومشکلات سے نکال لیگا،اس کے بعدصرف اپوزیشن نہیںبلکہ جنہوںنے بلے پرمہرلگایاہے وہ بھی حکومت کیخلاف باہر نکلیںگے،عوام کاخیراسی میںہے کہ نااہل حکمرانوںسے جان چھڑائی جائے، مستقبل پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ہے،کارکنان گراس روٹ لیول سے تنظیم سازی پرتوجہ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن