مقتول علی رضا عابدی کے کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد
کراچی (وائس آف ایشیا) متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور مقتول رہنما علی رضا عابدی کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے اور معاملے کو تفتیش کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھجوا دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سید کلیم امام کی ہدایت پر یہ معاملہ سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں گزری پولیس نے مقتول رہنما کے کیس کی مکمل تفتیش اور تفصیلی رپورٹ سی ٹی ڈی حکام کو فراہم کردی۔