فلسطین : مکان میں آتشزدگی 2کمسن بھائی جاں بحق، 3 افراد زخمی
کفر قاسم (صباح نیوز)مقبوضہ فلسطین کے علاقے کفر قاسم میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2کمسن بھائی جاںبحق اور 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ دھر ’’حماس‘‘ نے وینز ویلا کے صدر نکولس ماڈورو کے خلاف امریکہ اور بعض دوسری قوتوں کی مدد سے کی جانے والی بغاوت کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہاصدر نکولس ماڈورو کا تختہ الٹنے کی سازش امریکہ نے کی ،امریکہ پڑوسی ملکوں کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینز ویلا کی عوام نے امریکیوں کی پشت پناہی سے صدر کا تختہ الٹنے کی سازش کو ناکام بنا کر امریکیوں کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا۔ قطر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد اقوام متحدہ کی معاونت سے جاری کی جائے گی۔ غزہ کی پٹی کے لیے قطری سفیر محمد العمادی نے بتایا کہ اب امداد کی مد میں کئی ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ میں جاری مختلف منصوبوں پر لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں20 ملین ڈالر مالیت کے پہلے پیکج کے معاہدے پر کل (پیر کو) دستخط کر دئیے جائیں گے۔ قبل ازیں غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والی تنظیم حماس نے اسرائیلی شرائط پر امداد تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔