• news

کوئٹہ: لاپتہ افراد سے متعلق حکومتی کمشن کی چھ روزہ سماعت مکمل، 78 کیسز کی سماعت 9 کے اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم حکومتی کمشن نے چھ روزہ سماعت مکمل کرلی۔ اس دوران 78 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی جن میں سے 9 افراد کے اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمشن نے سول سیکرٹریٹ کے سکندر جمالی ہال میں صوبے سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی۔شن کی سربراہی بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن نے کی۔ سول کمشن نے آخری روز 16 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی۔ دوران سماعت مزید 3 لاپتہ افراد کے اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ بازیاب ہونے والے دو افراد کا تعلق خضدار اور ایک کا کوئٹہ سے تھا۔ بازیاب ہونے والے افراد کئی سالوں لاپتہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن