• news

خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے : میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس

اسلام آباد (این این آئی)سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے،جہادی تنظیموں سے پاکستان کو نقصان پہنچا،بھارت افغانستان کے زریعے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ ہفتہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹیڈیز کے زیر اہتمام’’ پاکستان ڈائیلاگ،، کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہر ملک کی خواہش ہوتی ہے۔میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہاکہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ خارجہ پالیسی عوامی خواہشات کے برعکس ہو سکتی ہے لیکن قومی مفاد کے برعکس نہیں ہونی چاہیے۔میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں نیٹو فورسز کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوے خارجہ پالیسی تشکیل دینی ہوتی ہے۔ میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ ایک وقت میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں جہادی تنظیموں کو اسٹیٹ پالیسی کے تحت پروان چڑھایا گیا۔انہوںنے کہاکہ جہادی تنظیموں سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔ میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ پاکستان کو ان جہادیوں نے بھی نقصان پہنچایا جنکی تربیت خود پاکستان نے کی۔انہوںنے کہاکہ بھارت افغانستان کے زریعے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ میجرجنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ کچھ فالٹ لائنز ہیں جنہیں پاکستان اور بھارت کو سمجھنا چاہیے۔ میجر جنرل (ر )اطہر عباس نے کہاکہ آج ہمسایوں کے ساتھ جتنے برے تعلقات ہوں ایک دن انکے ساتھ مذاکرات کرنے ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن