• news

کشمیر پربھارت کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہیگا: آمنہ مریم

لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ وہ بھارت کا جبر برداشت نہیں کرینگے بھارت کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہیگا 70 برس سے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اب یہ جدوجہد عروج پر پہنچ چکی ہے شہادتوں کے نذرانے پیش کرکے کشمیریوں نے ثابت کر دیا ان کے ارادے کمزور نہیں ہوئے بھارت آزادی کے جذبے کو بندوق کے زور سے ختم کرنے کی غلط فہمی دور کرے عالمی ادارے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے اگر انصاف کے عالمی ادارے پر حق نہ دلا سکیں تو ان کا وجود بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانا عالمی اداروں کا فرض ہے۔

ای پیپر-دی نیشن