• news

پاکستان کو اندرونی سازشی عناصر سے زیادہ خطرہ ہے:تمکین آفتاب

لاہور( نیوزرپورٹر+لیڈی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی سازشی عناصر سے زیادہ خطرہ ہے۔اپوزیشن نے طے کرلیا ہے کہ حکومت ڈلیور نہیں کرنے دینا۔اگر حکومت صبح کرپشن کیخلاف کام کرنا بند کردے تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر کرپٹ لوگوں کو احتساب کے دائرہ کار میں لایا جائے تو پارلیمنٹ خطرے میں پڑھ جاتی ہے۔اقتدار کی باریاں لینے والے اب قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی دوبارہ میثاق جمہوریت کے نام پر نیا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں تاکہ ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ فراہم کر سکیں۔وہ ہفتے کے روز ایک پارٹی میٹنگ میں شرکاء سے گفتگو کررہی تھیں ۔ان کا مزید کہنا تھا حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے اتحادی جماعتوں کے جائز تحفظات کو فی الفور دور کرے ۔وزراء کو اتحادیوں کے بارے میں غیر سنجیدہ بیانات سے روکے۔چوہدری برادران نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ چلنے کا جو وعدہ کیا ہے پورا کرینگے لیکن حکومت نے جو اپنے اتحادیوں سے وعدے کیے ان کو بھی پورا کرنا لازم ہے۔تاکہ ملکر ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن