• news

بھارتی فورسز شکست چھپانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں: عبدالحنان خالد

لاہور (سٹاف رپورٹر)المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول عبدالحنان خالد نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کہا ہے کہ بھارتی غاصبانہ فورسز کشمیر میںاپنی شکست کو چھپانے کیلئے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچ رہے ہیں بھارتی فوج کشمیریوں کا جذبہ حریت دبانے میں ناکام ہو چکی ہے بھارت دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعوی کرتاہے، مگر کشمیریوں کوناقابل تنسیخ، حق خودرادیت دینے سے انکاری ہے۔ کشمیری طلبا قلم کو چھوڑ کر تحریک آزادی میںتیزی سے شامل ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن