شیخوپورہ: محفل میلاد مصطفی و حق باہو کانفرنس 29جنوری کو ہو گی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی و حق باہو کانفرنس 29جنوری کو ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس کی صدارت جانشین سلطان الفقرششم حضرت سخی سلطان صاحبزادہ محمد علی کریں گے جبکہ خصوصی خطاب مرکزی سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین و چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ انٹرنیشنل حضرت صاحبزادہ سلطان احمد علی فرمائیں گے، یہ بات ضلعی صدر اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین مشتاق احمد شاہد سروری قادری اور ضلعی جنرل سیکرٹری عامر شہزاد نے میڈیا کو بتائی اس موقع پر محسن فرید مغل و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ضلع بھرسے ہزاروں محبان اور مریدین ہر سال کی طرح جوق در جوق شرکت کریں گے۔