• news

حکومت ملکی معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے سرگرم عمل ہے: رانا وحید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں آف سچا سودا نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو ٹریک پر لانے کے لئے سرگرم عمل ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںان کی کابینہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے عوام وقتی مشکلات کا مقابلہ کریں۔ جلد حالات ٹھیک ہوں گے مہنگائی کم ہوگی اور خوشحالی آئے گی سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے بحالی کے لئے وقت درکار ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران بھرپور عوامی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عوامی مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں جس پر پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بے جاء تنقید کی بجائے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ آئندہ انتخابات میں عوام ان کا ملکی سیاست مکمل بوریا بستر گول کردیں گے انہیں نمائندگی کیلئے ایک سیٹ نہیں ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن