حکومت نے عوام دوست منی بجٹ پیش کر کے روشن پاکستان کی بنیاد رکھ دی: نوشیرمان
فیروزوٹواں(نامہ نگار) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نوشیر مان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام دوست منی بجٹ پیش کرکے روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ، حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آ ئے گی اور بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ،پاکستان کے کروڑ عوام صنعتکاروں اور تاجروں کے لئے اچھا وقت جلد آنے والا ہے کہ جب ملک سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو جائے گاحکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔