یوم جمہوریہ کا بھارت میں ہی بائیکاٹ، گورنر میزورام کا خالی سٹیڈیم سے خطاب
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی یوم جمہوریہ کا بھارت میں ہی بائیکاٹ کر دیا گیا، مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں یوم جمہوریہ پر سناٹا چھایا رہا، میزورام کے گورنر کمانام راجہ سیکھرن نے خالی گراﺅنڈ سے یوم جمہوریہ کا خطاب کیا۔ مودی سرکار کے غیرمسلموں کو شہریت دینے کے ترمیمی بل کے خلاف آسام، منی پور، میزورام سمیت شمال مشرقی ریاستوں کی متعدد مقامی جماعتوں نے یوم جمہوریہ پر بائیکاٹ کی کال دی تھی۔ میزورام کے گورنر نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ خالی سٹیڈیم سے خطاب کیا، آسام اور منی پور میں بھی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں لوگوں نے شرکت نہیں کی اور کالے کپڑے پہن کر احتجاجی بینر اٹھا کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
خطاب